سیالکوٹ،27مارچ (اے پی پی):ملک کے دیگر شہروں کی طرح سیالکوٹ سے بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا قافلہ اسلام آباد روانہ ہوگیاہے ۔ مرکزی قافلے کی قیادت وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار،رہنما پاکستان تحریک انصاف سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان ،وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی احسن سلیم بریار،مرکزی راہنما چوہدری سلیم بریار وزیر اعلیٰ پنجاب کے اسپیشل کورڈینیٹر سعید احمد بھلی ،صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق اور پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی قیادت نے کی ۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ سے سینکڑوں بسوں ویگنوں اور کاروں پر مشتمل تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنان شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد کے جلسہ میں شرکت کرکہ تخفظ پاکستان میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ تاریخی ہوگا،پوری قوم اپنے محبوب لیڈر کی حمایت میں نکل آئی ہے،اپوزیشن کی ہرکوشش ناکام ہوچکی ہے تحریک عدم اعتماد بری طرح فلاپ ہوچکی ہے ،عوام کا ٹھاٹھیں مارتاعوام کا سمندر اس بات کی واضح گواہی دے گا۔
سورس:وی این ایس، سیالکوٹ