سیالکوٹ،23 مارچ(اے پی پی): یوم پاکستان کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈی سی آفس کمپلیکس میں انعقاد پذیر ہوئی ۔ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے چودھری احسن سلیم بریار اور ڈی پی او حسن اقبال کے ہمراہ پرچم کشائی کی رسم انجام دی۔ اس موقع پر پولیس کے چاک چوبند دستے اور ریسکیو1122کے وارڈنز نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی ۔
ڈپٹی کمشنر عمران قریشی ، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ احسن سلیم بریار اور ڈی پی او حسن اقبال نے شرکاءتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے اس روز مسلمانانِ برصغیر نے الگ مملکت خداداد پاکستان کا خواب دیکھا جیسے قرار داد پاکستان کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ، جس کی تعبیر 14اگست 1947ءکے صورت میں ملی ۔
انہوں نے کہاکہ پوری قوم تحریک آزادی کے رہنماؤں، شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ وطن پاک کی حفاظت اور سربلندی کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے اور اس کے نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے حفاطت کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ یہ سبز ہلالی پرچم تا قیامت یوں ہی لہراتا رہے گا اور یہ ارض پاک ایک روز ترقیاتی اقوام کے صف میں کھڑی ہوگی اس کیلئے ہر ذمہ دار شہری کو اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور جانفشانی سے انجام دینے ہونگے۔ آخرمیں ملک و قوم کے سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی ۔
سورس:وی این ایس، سیالکوٹ