شجاع آباد؛ یوم پاکستان  بھر پور انداز میں منایا گیا، پرچم کشائی کی گئی

26

شجاع آباد، 23 مارچ (اے پی پی ): سابقہ میونسل کمیٹی شجاع آبادکے دفترمیں  یوم  قراردادپاکستان بھر پور انداز میں منایا گیا۔اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنرشجاع آباد ناصرشہزادڈوگر تھے۔ ڈی ایس پی شجاع آبادرانا گل حسن،ایس ایچ او سٹی عون عباس سمیت شہریوں نے بھی تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ناصرشہزاد ڈوگر نے پرچم کشائی کی اور پولیس کے دستے نے سلامی دی۔ تقریب میں یوم قرارداد پاکستان کی مناسبت سے  ملی نغموں نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

اسسٹنٹ کمشنر ناصرشہزادڈوگر نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستانی قوم چیلنجز سے نمٹنے کا گر جانتی ہے اور آج ایک ایٹمی قوت ہونے کے ناطے پاکستان اسلام کا قلعہ ہے۔انہوں نے   کہا کہ 23 مارچ  تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد انصاف اور مساوات  پر کاربند رہنے کے ہمارے عزم کی تجدید  کا دن ہے، آج ہم بابائے قوم اور تحریک آزادی کے ان تمام رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے بے مثال قربانیوں کے ذریعے قوم کو متحد کرنے کی جدوجہد کی۔

تقریب کے آخر میں ریلی بھی نکالی گئی، ریلی کے اختتام پر پاکستان کی سالمیت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کیلئے دعا بھی کی گئی۔

سورس؛وی این ایس، ملتان