غذر، 25 مارچ (اے پی پی ):گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقہ حسن خیل میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے لانس حوالدار وجاہت عالم اور سپاہی مقبول حیات کو پورے فوجی اعزاز کےساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
لانس حوالدار وجاہت عالم کو ان کے بائی گاؤں سندھی یاسین جبکہ سپاہی مقبول حیات کو ان کے آبائی گاؤں چھشی پھنڈر میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ پاک فوج کے چاق وچوبند دستوں نے شہداء کے مزار پر سلامی دی۔ چیف آف ارمی سٹاف اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان کی جانب سے شہداء کے مزاروں پر گلداستہ رکھا گیا۔ شہداء کی آخری رسومات کی ادائیگی کے موقع پر مختلف مکاتب فکر و طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
سورس؛وی این ایس، غذر