عارفوالا؛  منشیات فروش خاتون  گرفتار، 1600 گرام چرس اور 1110 گرام افیون برآمد

39

عارف والا، 26 مارچ (اے پی پی ): تھانہ سٹی پولیس نے گائوں 65/ای بی روڑ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش مسرت بی بی کو گرفتار کرکے 1600 گرام چرس اور 1110 گرام افیون برآمد کرلی جبکہ مظہر فرید سکنہ موہلہ کالونی موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

 تھانہ سٹی عارفوالا کے ٹی ایس آئی حسنین علی نے بتایا کہ کارروائی  مخبر کی اطلاع پر  کی گئی، بدنام زمانہ منشیات فروش مظہر فرید اپنی بیوی کے ہمراہ چرس اورافیون فروخت کر رہا ہے جس پر فوری گرفتاری عمل میں لانے کیلئے کارروائی کی گئی ۔

سورس:وی این ایس، عارف والا