عارف والا؛ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  تقسیم اسناد کی پر وقار تقریب ، 61 حفاظ کرام میں اسناد تقسیم کی گئیں

27

عارفوالا،27 مارچ  (اے پی پی): مرکز فیضان مدینہ محمدی ٹائون میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام تقسیم اسناد کی پروقار کی تقریب میں تحصیل عارفوالا کے 61 حفاظ کرام میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں دعوت اسلامی کے امیر حیدر علی عطاری ، ناظم اعلیٰ قاری عبدالرحمان ،قاری محمد شعبان عطاری ، امام مسجد ھذا قاری محمد اجمل عطاری ،نامور شخصیت حاجی محمد سلیم عطاری سمیت تحصیل بھر کے علماء کرام اور  میٹھے میٹھے مدنی منوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا سرکار مدینہﷺ کی بارگاہ رسالت میں میٹھے میٹھے اسلامی بھائیوں نے  گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور مرکزی رہنماء دعوت اسلامی حاجی محمد شاہد عطاری نے سیرت نبویﷺ پر خوبصورت بیان فرماکر اہل ایمان کے قلب کو منور فرمایا ۔

آخر میں امیر دعوت اسلامی کے ڈویژنل نگران علامہ مفتی محمد فریاد عطاری نے حفاظ کرام میں اسناد تقسیم کیں اور اجتماعی دعا بھی کی گئی ۔

سورس؛وی این ایس، عارف والا