عارف والا : یوم عہد پاکستان بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا، پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی

24

عارف والا،23 مارچ(اے پی پی ):  یوم عہد پاکستان 23ماچ بھرپور جوش و جذبے سے منانے کیلئے میونسپل کمیٹی عارف والا میں اسسٹنٹ کمشنر  میاں اظہر طارق وٹو اور ایس ایچ او تھانہ سٹی رائے خضر حیات و دیگر سیاسی شخصیات کے ہمراہ  پرچم کشائی کی تقریب انعقاد پذیر ہوئی ,پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ۔ پاکستان پائندہ باد کے نعرے فضا میں گونجتے رہے۔

 میونسپل کمیٹی ہال سے پروقار پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعرے بھی لگائے  گئے ۔

سورس:وی این ایس، عارف والا