جوھرآباد، یکم اپریل (اے پی پی ): ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خو شاب نوید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ہر ماہ لگائی جا نے والی عوامی ریونیو خد مت کچہریوں میں عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے،ان کچہریوں میں دور دراز سے آنے والے سائلین کے مسائل ایک ہی چھت کے نیچے حل کرکے ، بھر پور ریلیف بہم پہنچا نے کیلئے ہر ممکن اقداما ت کئے جاتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) نویدا حمد نے ڈسٹرکٹ اراضی ریکا رڈ سنٹر میں منعقدہ عوامی ریونیو خدمت کچہری میں آئے ہوئے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ کمشنر خو شاب عثمان اکرم،تحصیلدار خو شاب فتیح اللہ،اے ڈی ایل آ ر الفت ناہید، ریونیو سٹاف اور کثیر تعداد میں سائلین بھی کچہری میں مو جو د تھے۔کچہری میں سائلین مشتاق سکنہ نامے والی،مقدس بی بی سکنہ چک نمبر 50ایم بی،میاں محمد سکنہ جبی،سردار علی سکنہ 49 ایم بی،محمد شریف سکنہ خو شاب،غلام یا سین سکنہ 50ایم بی،عبدالمجید سکنہ کھا ٹواں اور دیگر سائلین کی جانب سے رپو رٹ رقبہ،عملدرآمد ڈگری،نکا ح نامہ کمپیو ٹرائزڈ کا حصول،درستگی اندارج،فوتیگی سرٹیفکیٹ، اندراج وراثت،حدبراری رقبہ،حقو ق مالکا نہ وغیرہ کی درخو استیں وصول ہوئیں اور سائلین کے مسائل براہ راست سن کر متعلقین کو فوری ازالہ کے احکا مات صادر کئے۔











