عوامی سہولت کے لیے انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں؛ صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری

11

اٹک،19 مارچ (اے پی پی ): صوبائی وزیر سماجی بہبود وبیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ عوامی سہولت کے لیے انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک  میں صوبے کے پہلے میڈیکل سوشل سروس یونٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر بطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کیا۔ صوبائی  وزیر سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ آج صوبے بھر کے پہلے میڈیکل سروس یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے جس پر ایک کروڑ روپے سے زائد  کی لاگت آئے  گی اور یہ ایک کنال کے رقبے پر قائم ہوگا۔اس یونٹ کے قیام سے مستحق افراد کو تمام متعلقہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس یونٹ کے قیام کے لیے میڈیکل سوشل ویلفئر   آفیسر محمد زبیر نے اہم  کردار ادا کیا ہے۔

صوبائی  وزیر نے کہا کہ اس طرح کے مزید یونٹ حسن ابدال،جنڈ اور حضرو میں بھی قائم  کیے جائیں  گے۔ میڈیکل سوشل ویلفئر کی ایک مد میں سالانہ بجٹ 13 لاکھ سے بڑھا کر 38 لاکھ کر دیا گیا ہے۔محکمہ سماجی بہبود کی مختلف سیلز میں 12لاکھ تک کا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعت زار میں بنے والی پراڈکٹس کو مارکیٹ میں لایا جارہا ہے،محکمہ سماجی بہبود کے بجٹ میں سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر سماجی بہبود اور بیت المال سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبے نشیمن کا افتتاح 31مارچ کو کیا جا رہا  ہے۔اس کے علاوہ خصوصی افراد کے لیے خصوصی قرآن پاک اور بریل پرنٹرز بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔محکمہ سماجی بہبود نے ان کی نگرانی میں سپیشل پرسن ایکٹ بھی جاری کیا ہے جس کو عدالت عالیہ نے بھی سراہا ہے۔خواجہ سراہوں کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

سیدیاورعباس بخاری نے کہا کہ بہت جلد اٹک میں تھیلیسیمیا سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔اس کے علاوہ ہسپتال میں موجود ڈائلیسز سنٹر کی استعداد کار بھی بڑھائی جارہی ہے جس سے عوام کو سہولت حاصل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود نے پچھلے 75برسوں میں اب سب سے زیادہ عوامی فلاح کی سکیموں پر کام کیا ہے۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

ان کے ہمراہ اس موقع پر ایم ایس گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال ڈاکٹر جواد الہٰی ،میڈیکل سوشل ویلفٸیر  آفیسر محمد زبیر ،چئیرمین بیت المال اٹک ملک عدنان،رہنما پی ٹی آئی  قاضی بابر ، صدر انجمن تاجران اٹک شیخ جاوید اقبال اور محکمہ سماجی بہبود کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

سورس:وی  این ایس، اٹک