لاہور، 25 مارچ ( اے پی پی ): رہنما تحریک انصاف زبیر خان نیازی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خودداری اور اسلام کے لیے بنایا گیا تھا جس کو انگریزوں کے بعد انگریز کے لوگوں نے غلام رکھا اور پھر دہائیوں بعد عمران خان جیسا لیڈر سمانے آیا جس نے پھر سے قوم کی خودداری کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد قوم پھر سے 1947 کی طرح جاگ اٹھی ہے، عمران خان کے نعرے کو لوگوں نے اپنا لیا ہے اب اپوزیشن کے گھبرانے کا وقت آن پہنچا ہے۔
سورس:وی این ایس، لاہور