لاڑکانہ،23مارچ(اے پی پی): جسقم کے رہنما آصف چانڈیو ،احد سومرو ، یونس چانڈیو ، ارشد تنیو سمیت 60 جسقم ، جسمم اور دیگر قوم پرست رہنماﺅں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ لاڑکانہ پریس کلب میں قومپرست پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم آج23 مارچ کا دن پوری قوم کے ساتھ منا رہے ہیں۔
اس موقع پرجسقم رہنما آصف چانڈیو کا کہنا تھا کہ حقوق کے نام پر ملک دشمن کاروائیاں کرائی جاتی رہی ، پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرکے نوجوانوں کے ذہن خراب کئے گئے،جسقم جساف جیسی تنظیمیں بی بنیاد ہیں اور ان کے رہنما اصغر شاہ، شفیع برفت، خود بیرون ملک آسائشیں لے رہے ہیں۔
اس موقع پرجسقم رہنمااحد سومرو کا کہنا تھا ذاتی مفاد کی خاطر ہمیںں استعمال کرکے ہمارا وقت ذائع کیا گیا اور ہم آج فاقوں پر مجبور ہیں،سی پیک جیسے منصوبے کو متنازع بنایا گیا، حالانکہ سی پیک ہماری نسلون کی ترقی کی ضامن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج سے ہمارا کسی قومپرست جماعت سے تعلق نھیں ہے۔
سورس : وی این ایس ، لاڑکانہ