مری؛ معذوری سرٹیفکیٹ بورڈ کا اجلاس، 23 مریضوں کو معذوری سرٹیفکیٹ جاری کردیا  گیا

25

مری، 11 مارچ (اے پی پی ):تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری میں معذوری سرٹیفکیٹ کے اجراء کیلئے بورڈ کا نوواں اجلاس چیئرمین میڈیکل بورڈ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر واثق ظفر عباسی، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر وقاص خان، کبیر احمد ستی اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے لیاقت ستی نے شرکت کی۔آج کے اجلاس میں 23 مریضوں کا معذوری سرٹیفکیٹ کیلئے معائنہ کیا گیا جن کو بورڈ نے معائنہ کے بعد معذوری  سرٹیفکیٹ کے لیے اہل قرار دیا۔

ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے بتایا کہ اب تک کے گزشتہ 8 اجلاسوں میں 137 معذور افراد کو  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری سےمعذوری سرٹیفکیٹ جاری کئے جا چکے ہیں۔

سورس:وی این ایس، مری