مظفرگڑھ، 26 مارچ(اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف یوتھ کے کارکنوں نے پی ٹی آئی راہنما حسن شیخ کی قیادت میں مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت اور منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حسن شیخ نے کہا کہ عوام نے منحرف ارکان قومی اسمبلی کو بلے کے ٹکٹ پر اس لئے کامیاب کرایا تھا کہ وہ عمران خان کا بازو بنیں،چوروں کا ساتھ دینے کےلئے ووٹ نہیں دیئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بڑا دل کرتے ہوئے واپس آنے والے منحرف اراکین قومی اسمبلی کےلئے معافی کا اعلان کر دیا ہے، اب منحرف اراکین کو چاہیے کہ وہ اپنی غلطی کی معافی مانگ کر واپس آ جائیں۔
حسن شیخ نے کہا کہ عمران خان کے پاس واپس نہ آنے والے اراکین قومی اسمبلی عوام کے مجرم ہوں گے وہ ووٹ دینے والی عوام کی توہین کے مرتکب ہوں گے اور ان کی سیاست ہمیشہ کےلئے ختم ہو جائے گی۔
مظاہرے میں شریک کارکنوں نے عمران خان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی-
سورس:وی این ایس، مظفر گڑھ