مظفرگڑھ ؛سماجی تنظیم ہینڈز کی جانب سے معذور افراد میں وہیل چئیرز کی تقسیم

24

مظفرگڑھ ، 21 مارچ ( اےپی پی ): سماجی تنظیم ہینڈز کی جانب سے ضلع کونسل ہال میں منعقد تقریب میں  معذور افراد میں وہیل چئیرز تقسیم کی  گئیں۔

تقریب سے  خطاب  میں  ایس پی انویسٹی گیشن ضیااللہ  نے کہا   کہ معذور افراد بھی معاشرے کا حصہ ہیں، انہیں معاشرے کا بوجھ نہیں سمجھنا چاہیے، انہیں احساس کمتری کا شکار مت ہونے دیں، ایسے افراد کو ہنرمند بنانا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفس سمیت پولیس کے تمام دفاتر میں خصوصی افراد کے لئے آسان ٹریک بنایا جائے گا، الگ ڈیسک پر افسران انکی شکایات سننے خود آئیں گے۔

اس سلسلے میں  سماجی تنظیم ہینڈز کی   سعدیہ نواز نے کہا کہ ہینڈز کی جانب سے ضلع بھر میں معذور افراد کو پہلی مرتبہ انکی عمر اور وزن کے اعتبار سے وہیل چئیرز تقسیم کی جارہی ہیں۔ اس  سے قبل ایک ہی سائز کی وہیل چئیر دی جاتی تھیں جس سے اکثر بچوں کے  زخمی ہونے کا خدشہ رہتا تھا۔

اس موقع پر اسلام آباد سے آئے عاصم ظفر اور ملتان سے نادر جو خود بھی وہیل چئیر استعمال کرتے ہیں نے معذور افراد کو وہیل چئیر کے استعمال اور معذوری کے دیگر مسائل بارے بریف کیا ۔

تقریب   پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ  کی مس فرزانہ، سائیکوپ سے میڈم ام کلثوم سیال، پی ڈی ایم اے سے عرفان اور پنجاب سوشل پروٹیکشن سے قیوم اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

سورس : وی این ایس ، مظفرگڑھ