ملتان؛ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کرایوں اور سستی اشیاء خوردونوش کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا

32

ملتان،08مارچ(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر مہنگائی روکنے کے احکامات جاری کئے ہیں، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کرایوں اور سستی اشیاء خوردونوش کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے،ضلعی انتظامیہ پٹرول سستا ہونے کے ثمرات ہر صورت عوام تک پہنچائیں گے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ٹرانسپورٹرز اور تاجر برادری سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے اس موقع پر پرائس میکنزم پر بریفنگ دی۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت نے پٹرول سستا کرکے عوام کو براہ راست ریلیف دیا ہے، تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز پٹرول سستا ہونے کے ثمرات عوام تک پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری ریٹس پر ہر صورت عملدرآمد کرائے گی اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے کرایوں میں کمی کرائیں گے اور ہول سیل ڈیلرز سے بھی قمیتوں میں جائز کمی کرائیں گے۔

اس موقع پر ٹرانسپورٹرز اور تاجر برادری نگ ضلعی انتظامیہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔