ملتان، 04 مارچ (اے پی پی ): وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نشتر ہسپتال میں نئے اسٹیٹ آف آرٹ آپریشن تھیٹرز کی تعمیر کے بعد اس کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔ تقریب کے آغاز میں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں شرکاء کو تھیٹرز کی تعمیر، تزئین و آرائش کے مختلف مراحل اور فنڈنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نئے آپریشن تھیٹرز کی تعمیر کے حوالے سے پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین اور مخیر حضرات بلخصوص نشتر المنائی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ( نانا) کے ممبران کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے شرکاء نے فرداً فرداً تمام تھیٹرز کا دورہ کیا اور ستائش کا اظہار کیا۔
تقریب میں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، سابق پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سمیع اختر، ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر امجد چانڈیو، نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران سمیت ڈاکٹر غلام قادر کی قیادت میں نشتر المنائی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ( نانا) کے وفد نے بھی شرکت کی۔
سورس:وی این ایس، ملتان











