ملتان؛ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا ایدھی ہومز خانیوال روڈ کا اچانک دورہ،بے گھر و ذہنی معذور افراد کے مسائل دریافت کئے

107

ملتان، 19 مارچ (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ایدھی ہومز خانیوال روڈ کا اچانک دورہ کیا اور  بے گھر و ذہنی معذور افراد سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے۔

ڈپٹی کمشنر نے 3 لاوارث  بچوں کے علاج و معالجہ کی ہدایات بھی جاری کیں اور کہا کہ معاشرے کے ٹھکرائے افراد کی کفالت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایدھی ہومز کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔

 عامر کریم خاں نے کہا کہ اولڈ ایج ہوم کی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا گیا ہے۔انہوں نے بزرگ شہریوں کے مسائل پر بھی فوری احکامات جاری کئے۔

سورس: وی این ایس،ملتان