ملتان؛ڈی سی عامر کریم خاں کا باوا صفرا روڈ پر سستے آٹا پوائنٹ کا افتتاح،شہر بھر میں سستے آٹے کے 25 سے زائد سیل پوائنٹس قائم

32

ملتان، 19 مارچ (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کا رمضان المبارک کی آمد سے قبل بڑا اقدام،شہر بھر میں سستے آٹے کے 25 سے زائد ماڈرن آٹا سیل پوائنٹس قائم کر دئیے۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے باوا صفرا روڈ پر سستے آٹا پوائنٹ کا افتتاح کردیا۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ محکمہ فوڈ کی جانب سے 20 کلو آٹا 1090 اور 10 کلو کا بیگ 540 روپے میں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے اعلی معیار کا آٹا مہیا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں آٹے پر مزید سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

 چیئرمین فوڈ شیخ مظہر عباس نے کہا رمضان میں بھی یہ آٹا پوائنٹس مکمل فعال رہینگے۔انہوں نے کہا کہ آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے فلوز ملز کی  سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

سورس:وی این ایس، ملتان