ملتان، 4مارچ(اے پی پی ): ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی بہاوّالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیراہتمام یونیورسٹی کے سپورٹس کمپلیکس میں سالانہ دو روزہ سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا۔ دوسرے روز سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب تقسیمِ انعامات میں مہمانان خصوصی چئیرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملتان مخدوم شعیب اکمل ہاشمی،ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری، چئیرمین ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی ڈاکٹر کامران اشفاق،صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، ریجنل پروگرام منیجر قائد اعظم اکیڈمی ڈاکٹر صفدر حُسین واہگہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اسلم خان قیصرانی، سنئیر ہیڈ ماسٹر رانا جاوید، ایجوکیشن آفیسر منیر احمد، ایگزیکٹو ممبر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن رشید عباس خان،سپورٹس گالا کے منتظمین ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی کے اساتذہ ڈاکٹر صائمہ افضل، ڈاکٹر رانا زاہد ذوالفقار، ڈاکٹر عمران جمیل بٹوانی، محمد اعظم بچہ، اور طلبہ میثم علی کاظمی، اسد لغاری و دیگر سپورٹس مقابلوں میں جیتنے اور حصہ لینے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر مہمانان گرامی نے کہا کہ کھیل جسمانی نشو ونما کیلئے بے انتہا ضروری ہیں یونیورسٹیز میں کھیل کو فروغ دے کر ہم قومی اور بین الاقوامی کھیلوں میں اچھے کھلاڑی متعارف کرواسکتے ہیں، ہمارے نوجوان کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے جسے اجاگر کرنے اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کا نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف مائل کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کا عمل قابل تعریف ہے۔
سورس:وی این ایس، ملتان











