ملتان؛ غیر قانونی ویگن و بس سٹینڈز کے خلاف بڑا اقدام، متعدد   کے لائسنس کینسل کردیئے گئے

46

ملتان، 12 مارچ (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی ویگن و بس سٹینڈز کے خلاف بڑا اقدام،  ڈپٹی کمشنر نے متعدد ویگن و بس اڈوں کے لائسنس کینسل کردیئے ہیں اور ناقص سہولیات اور سرکاری واجبات کی عدم ادائیگی پر 6 اڈوں کو سیل،شوکاز نوٹس جاری کرنے  کی ہدایت کی   گئی ہے ، چیف سیکرٹری پنجاب کے عوامی ویلفئیر اقدامات کے تحت ایکشن لیا گیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی صدارت میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا ، سی ٹی او عمران جلیل،سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن لیگل ایڈوائزر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے سرکاری فیس کی وصولی کے سلسلے میں بریفنگ   دی۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا  کہ  ٹریفک مسائل اور روٹس کی خلاف ورزی کرنی والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے لائسنس تجدید نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا جنرل بس سٹینڈ پر ٹرانسپورٹرز اور عوام الناس کے لیے بہترین سفری سہولیات مہیا کی جائیں نیز سرکاری دہندگان سے وصولی اور ٹرمینل فیسوں کی وصولی کیلئے آپریشن شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے اندر کسی ڈی کلاس اڈے کو قائم نہیں ہونے دینگے۔

سورس:وی این ایس، ملتان