ملتان ؛ تیسرا سروہ آئل ٹی 20 ٹورنامنٹ، علی ثقلین نے نیو ینگسٹر کو نو وکٹوں سے ہرادیا

16

 ملتان، 13 مارچ (اے پی پی ): تیسرا سروہ آئل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں   علی ثقلین نے نیو ینگسٹر کو نو وکٹوں سے ہرادیا ہے ۔سروہ آئل کرکٹ ٹورنامنٹ  میں نیو ینگسٹر نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 175رنز بنائے۔ معاذ- 37،عامر- 33 اور  آفاق نے 31رنز بنائے۔ علی ثقلین کی طرف سے سجاد، طلحہ، عاطف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بعد میں کھیلتے ہوئے علی ثقلین نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان حاصل کرلیا۔ علی فاروق- 83،طلحہ -82ناٹ آوٴٹ رنز بنائے،واحد وکٹ احمر نے حاصل کی،نورالدین قمر اور ارشاد سونی ایمپائر تھے۔

سورس:وی این ایس، ملتان