ملتان ؛ ڈی  جی  ایم ڈی اے قیصر سلیم کا میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم   بلڈنگ   کا کام سو فیصد مکمل نہ ہونے پر اظہار برہمی

26

ملتان، 21 مارچ (اے  پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم  نے  میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی بلڈنگ  میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے بلڈنگ کادورہ کیا ۔ انہوں نے   کمانڈ اینڈ کنٹرول  بلڈنگ کا کام سو فیصد مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور  کام مکمل نہ کرنے پرٹھیکیدار اور متعلقہ انچارج آ فیسر کی جواب طلبی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

  انہوں نے ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم کو ہدایت کی کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی شفٹنگ کے لئے دو فلور کا کام اسی ماہ میں ہر صورت مکمل کیا جائے، کمانڈ اینڈ کنٹرول کی بلڈنگ کو 30 جون سے پہلے ایم ڈی اے کے ہینڈ اوور کیا جائے۔ اس پروجیکٹ میں مزید تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جا سکتی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ میں مزید  تاخیر کا سبب بنے والوں کو شو کاز جاری کئے جا ئیں گے۔

ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم نے بریف کرتے ہوئے بتایا  کہ بلڈنگ میں  جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے تیار کئے جانے والے دو فلور کا کام 95فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں دو فلور ایم ڈی اے کے سپرد کر دئے جائیں گے ۔

دورہ  کے دوران   سٹاف آ فیسر ٹیکنیکل ایم ڈی اے علیم  ماجد اور انجینئرنگ سٹاف بھی ہمراہ تھے ۔

سورس:وی این ایس، ملتان