ملتان ؛ یوم پاکستان کے موقع پر شاندار سائیکل ریس کا انعقاد

27

ملتان، 23 مارچ (اے پی پی ): یوم پاکستان کے موقع پر شاندار سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے سپورٹس گراؤنڈ سے سائیکل ریس کا آغاز کیا، سائیکل ریس چونگی نمبر 9 سے گول باغ چوک پر اختتام پذیر ہوئی اور ضلع بھر سے 5 سو سے زائد سائیکلسٹ نے ریس میں بھرپور انداز میں شرکت کی۔

 سائیکلسٹ محمد احسن نے ریس جیت کر اعزاز اپنے نام کیا اور عمر اشفاق نے دوسری جبکہ حافظ ذیشان نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے سائکل ریس کے انتظامات کی نگرانی کی

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے کورونا وباء کے بعد فیلڈ سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے اور کہا کہ  جشن بہاراں کے دوران سپورٹس کے مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا غیر نصابی سرگرمیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

سورس:وی  این ایس، ملتان