ملتان 2،2مارچ(اے پی پی ):ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اب صرف ایک کال کی دوری پر، سی ای او محمد فاروق ڈوگر کمپنی ہیلپ لائن1139 کے بارے میں آگاہی کے لئے منفرد مشق کرتے ہوئے اچانک حسن پروانہ کالونی پہنچے۔انہوں نے مختلف گھروں پر دستک دی اور شہریوں سے صفائی بارے دریافت کیا ۔
محمد فاروق ڈوگر نے انہیں صفائی بارے شکایت کے لئے ہیلپ لائن کی سہولت سے بھی آگاہ کیا اور ہیلپ لائن پر شکایت کرنے کی حقیقی مشق کا مظاہرہ بھی کیا ۔انہوں نے علاقے کے سینٹری سپروائزر کو فون کرکے موقع پر طلب کیا اور اپنا تعارف کرائے بغیر شہریوں اور سپروائزر کی موجودگی میں ہیلپ لائن1139 پر صفائی کی شکایت کی اور اگلے ہی لمحے شکایات سیل سے موقع پر موجود سپروائزرکے موبائل پر کال موصول ہوئی اور شہریوں کی جانب سے ہیلپ لائن پر شکایت کے ازالے کے تیز ترین ریسپانس پر خوشی کا اظہار کی۔
اس کے علاوہ محمد فاروق ڈوگرنے کمپنی آفس آمد کے موقع پر شکایات سیل کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے فوری ریسپانس دینے پر ڈیوٹی پر موجود اہلکار عبدالمعید کو شاباش دی۔