ملتان، 02 مارچ(اے پی پی ): ملتان ڈویژن میں کھلی کچہری کے دوسرے روز بھی شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈی سی عامر کریم خاں نے مہینے کے دوسرے روز ریونیو کچہری میں شرکت کی اور شہریوں کی درخواستوں پر احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ شہریوں کی بھرپور شرکت دراصل حکومتی پالیسیوں پر شہریوں کا اعتماد ہے۔ڈویژن میں کچہری کے پہلے روز 766 موصول درخواستوں میں 754 حل کی گئیں۔12 درخواستوں کو عدالتی کارروائی اور دیگر معاملات بارے آگاہ کیا گیا۔پہلے روز ڈویژن میں درستگی ریکارڈ کی 42 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں 40 حل کی گئیں۔فرد اجراءکی 221، رجسٹری کی 75 درخواستیں موصول اور حل کی گئیں۔انتقال کی 146 درخواستیں، انکم سرٹیفکیٹ کی 1 درخواست موصول ہوئی اور تمام پر عملدرآمد کروایا گیا۔درخواست برائے درستگی ریکارڈ کی 37، ڈومیسائل کی 139، دیگر ریونیو معاملات کی 94 درخواستوں پر احکامات جاری کیے۔
ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کے حل بارے کوشاں ہیں۔تمام ریونیو عملہ شہریوں کو ایک چھت تلے سروسز فراہم کررہا ہے۔











