ملتان : یوم پاکستان پر  چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں  تقریب  کا انعقاد، پرچم کشائی اور  کیک کاٹا گیا

18

ملتان، 22 مارچ (اے پی پی): سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ و چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی خصوصی ہدایت  پر یوم پاکستان بھرپور طریقے سے منایا گیا ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان آفس میں یوم پاکستان کے حوالے سے پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ سپروائزر چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈویژنل آفیسر سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میاں محمد ماجد تھے اور تقریب کی مہمان اعزاز فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان آصفہ سلیم ملک تھیں ۔ یوم پاکستان تقریب میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں اور سٹاف نے شرکت کی۔

 مہمان خصوصی ڈویژنل آفیسر سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد، ڈسٹرکٹ سپروائزر چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر اور فوکل پرسن آصفہ سلیم ملک نے بچوں کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ملی نغمے اور مختلف ٹیبلوز پیش کئے ۔

مہمان خصوصی میاں محمد ماجد، ڈسٹرکٹ سپروائزر شفاعت ظفر اور فوکل پرسن آصفہ سلیم ملک نے سٹاف کے ہمراہ بچوں کے ساتھ یوم پاکستان کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔تقریب کے آخر میں قومی ترانہ پڑھا گیا اور ملکی سالمیت اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

سورس:وی این یس،ملتان