موسیٰ خیل،23 مارچ(اے پی پی ): ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع موسیٰ خیل میں یوم پاکستان نہایت جوش و جذبہ اور ملی بیداری کے ساتھ منایا گیا۔
پرچم کشاٸی کی مرکزی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر یاسر حسین نے پرچم کشاٸی کی ۔ پولیس کے چاک وچوبنددستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔
پرچم کشائی کے موقع پر سکول کے بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر کمپلکس کے سبزی زار پر تقریب جاری ہے۔
پرچم کشائی کی تقریب میں ایس پی عبدالصبور آغا قبائلی معتبرین سمیت ضلعی آفیسران تقریب میں شریک کی۔
سورس:وی این ایس، موسیٰ خیل