میرپورخاص،21 مارچ ( اے پی پی): ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کے احکامات کی روشنی میں سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی گٹکا فروشوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن غازی خان راجڑ نے بدنام زمانہ گل زمان پٹھان کی قائم خفیہ گٹکے کی فیکٹری پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم بنام وقاص علی ولد محمد یونس جٹ کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے قبضے سے 100 ماوہ گٹکا، اور بڑی تعداد میں ماوہ گٹکا بنانے کا خام مال اور سامان برآمد کیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 31/2022 زیر دفعہ 4/8 گٹکا ممانعت ایکٹ، سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ فرار ملزم کے لیے تاحال چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
سورس:وی این ایس، میرپورخاص