وزیراعظم عمران خان کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو ہم سب نے مل کر کامیاب بناناہے ؛پی ٹی آئی رہنما میاں نیبل ارشد  

25

فیصل  آباد،12 مارچ (اے پی پی ): وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ  حبیب  کے  بھائی پاکستان  تحریک انصاف کے رہنما میاں نیبل ارشد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو ہم سب نے مل کر کامیاب بناناہے، درخت ہی زندگی کی بقاء  ہیں،  پھل دار،پھول دار اور سایہ دار درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، درخت ہمیں آکسیجن اور زندگی دیتے ہیں۔

ان خیالات کا  اظہارانہوں نے  موسم بہار کی شجر کاری مہم کے تحت ہفتہ کے روزجنرل ہسپتال سمن آباد  میں   پودا لگا نے کیبعد میڈیا سے  گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں  نے موسم بہار کی  شجرکاری مہم کے ضمن میں ہسپتال  انتظامیہ کو ساڑھے تین  سو ماحول دوست پودے بھی فراہم  کئے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نیبل ارشد نے کہاکہ    آلودگی کے خاتمہ اور گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے ہر شہری کو اپنے حصے کے درخت ضرور لگانے چاہئے، آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا سرسبز و شاداب اور انسان دوست ماحول دینے کیلئے ہمیں اپنی انسانی اور قومی ذمہ داری پوری کرنی ہو گی ۔

بعدازاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا، مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا۔  ایم ایس ڈاکٹر شہباز احمد نے میاں نبیل کو ہسپتال کے وارڑز ،  مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات ،صحت کارڈ کاونڑر و دیگر سہولیات کے بارے آگاہ کیا۔

سورس:وی این ایس، فیصل آباد