وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر غلام سرور خان کی ملاقات

31

لاہور، 21مارچ (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی  گئی اور اپوزیشن کی منفی سیاست کی مذمت بھی کی۔دونوں رہنماؤں نے او آئی سی وزراء خارجہ کے اجلاس پر وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ او آئی سی وزراء خارجہ کے اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے۔ اسلام آباد میں او آئی سی وزراء خارجہ کے اجلاس کا انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان نے امت مسلمہ کے لیڈر ہونے کا حق ادا کیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے، افراتفری کی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیاہے اور دیتے رہیں گے۔انہوں  نے کہا کہ منفی سیاست کو 22کروڑ عوام مسترد کرچکے ہیں۔پے درپے ناکامیوں کے بعدمخالفین کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے،اپوزیشن جماعتوں نے قومی معاملات پر بھی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی۔

سورس:وی  این ایس، لاہور