وزیر اعظم عمران خان کی کمالیہ آمد ؛ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے  ایک  بڑا قافلہ  جلسہ گاہ پہنچ گیا

33

ٹوبہ ٹیک سنگھ،26 مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان کی کمالیہ آمد کے موقع پر پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہزاروں کارکنوں کا ایک بڑا جلوس سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ چوہدری عرفان علی جٹ کی قیادت میں ٹوبہ سے کمالیہ جلسہ گاہ پہنچا گیا ہے ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ روانگی سے قبل چوہدری عرفان علی جٹ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر پوری قوم کو اعتماد ہے،عمران خان جیسا مخلص لیڈر پاکستانی قوم کیلئے ایک بڑی نعمت ہے،جو ملک کو حقیقی معنوں میں بحرانوں سے نکال کر ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے،سابق حکمرانوں کی کرپشن نے ملکی معیشت کو جو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کیلئے ایک عرصہ درکار ہے،اب جب ملک درست سمت میں گامزن ہورہا تھا تو بیرونی طاقتوں نے ہمارے اندر چھپے غداروں کے ذریعے سازشیں شروع کردی ہیں،اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے،پوری پاکستانی قوم اپنے لیڈر عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

سورس: وی این ایس،  ٹوبہ ٹیک سنگھ