وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ، پشاور دھماکہ کے مریضوں کی عیادت کی

50

پشاور، 4مارچ(اے پی پی): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے آج شام کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور قصہ خوانی بازار دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کی۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دھماکے کے زخمیوں اور شہداء کے لواحقین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صوبائی کابینہ اراکین کامران بنگش،  بیرسٹر محمد علی سیف، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

سورس:وی این ایس،  پشاور