وفاقی حکومت پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے؛ وفاقی وزیر عمر ایوب خان

32

ہری پور،11 مارچ (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے  تمام وسائل بروے لا رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں  نے 1 ارب 90 کروڑ روپے کی خطیر فنڈنگ سے ہری پور کے دورافتادہ علاقہ بیڑ میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے  شعلہ جلاکر سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبہ کا افتتاح کیا۔سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان اور ایم پی اے اکبر ایوب خان بھی ہمراہ تھے۔افتتاحی تقریب آمد پر اہلیان علاقہ نے شاندار استقبال کیا  اور میگا پروجیکٹ کی تکمیل پر وفاقی وزیر عمر ایب خان کا شکریہ ادا کیا۔

سورس؛ؤی این ایس،  ہری پور