پاراچنار ؛جشن نوروز کے موقع پر خصوصی تقریبات ، علی زیارت پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد

58

 پاراچنار،21 مارچ (اے پی پی ):پاراچنار میں ہر سال اکیس مارچ عید نوروز کے طور پر منایا جاتا ہے اور خوشی کے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس حوالے  سے  سب  سے بڑی تقریب پاراچنار سے پانچ کلو میٹر دور علاقہ زیڑان میں واقع علی زیارت میں منعقد کی گئی جہاں پرچم کشائی کی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

 اس موقع پر ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، گھروں میں سات اقسام کے کھانے عید نوروز کے موقع تیار کرنے کی روایت ہے مگر اکثر گھروں میں دس سے پندرہ اقسام کے کھانے تیار کئے جاتے ہیں اور گھروں میں انواع و اقسام کی کھانوں کی وجہ سے عید کے موقع پر بچے ذیادہ خوش نظر آتے ہیں۔

سورس:و ی  این ایس،  پاراچنار