پاکستانی کمیونٹی سعودی عرب کے ساتھ  تجارت کے فروغ کیلئے کوشش کریں؛پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور  

17

جدہ ، 21 مارچ (اے پی پی ):سعودی عرب میں پاکستان  کے  سفیر  امیر خرم راٹھور  نے کہا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کو چاہئے کہ  اپنے رسوخ استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ اپنی تجارت کے فروغ کیلئے کوشش کریں۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں نے   پیر کو  یہاں    پاکستان کے قو نصل جنرل خالد مجید کے عشائیہ میں پاکستان کی نمائندہ کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں  نے کہا کہ میری وزارت خارجہ کی ذمہ داریوں کے ساتھ کمیونٹی کو سہولیت  پہنچانا بھی  ہے جسکی مجھے وزیر اعظم نے خصوصی ہدایت کی ہے ،  میری ذمہ داری ہے پاک سعودی تجارت کو  آپکے تعاو ن سے اسے آگے بڑھاوں ۔

سفیر امیر خرم راٹھور نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا  قریب ترین دوست ہے، ہر وقت پاکستان کے شانہ بشانہ رہتا ہے، پاکستانی کمیونٹی کو چاہئے کہ نہ صرف خود بلکہ پاکستان سے آنے والے دوستوں کو بھی یہ پیغام دیں کہ یہاں آکر سعودی  قوانین کا بھر پور خیال رکھیں۔

سفیر امیر خرم راٹھور نے کہا کہ مجھ سے قبل بھی سفراء نے تجارت کے فروغ کی کوشش کی تھی مگر اس میں ابھی فروغ کی اشد ضرورت ہے ۔

 درین اثناء سفیر پاکستان نے جدہ میں پاکستانی صحافیوں سے ملاقات میں پاک سعودی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکمران و حکومت پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے پاکستانی سفارت خانہ ،قونصل خانہ اور پاکستانی کمیونٹی کے تمام معملات کو اولیت اور مثبت توجہ دیکر اسے حل کرتی ہے ۔