اسلام آباد، 02 مارچ (اے پی پی ): مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بدھ کو یہاں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان و ازبکستان کے ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں ، دونوں اطراف ٹرک کی آمدورفت اب مفت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان و ازبکستان کے درمیان زراعت ، ٹیکسٹائل و فارماسیوٹیکل انڈسٹری میں تجارت کے مواقع موجود ہیں۔











