پاکپتن؛ ملٹی نیشنل برانڈ کے مشروب کی مضرصحت اور زائد المیاد 900 بوتلوں کی سپلائی ناکام بنا دی گئی

35

پاکپتن، 20 مارچ (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی  نے   بڑی کارروائی کرتے  ہوئے ملٹی نیشنل برانڈ کے مشروب  کی مضرصحت اور زائد المیاد 900 بوتلوں کی سپلائی ناکام بنا دی ہے ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ معلومات ملنے پر پولیس کے ہمراہ  فوری کارروائی کرتے ہوئے مضرصحت اور زائد المعیاد مشروب سے لدا ہوا رکشہ تحویل میں لیا تو اس میں ملٹی نیشنل برانڈ کا زائد المعیاد مشروب لوڈ تھا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت مشروبات سے بھرا رکشہ تحویل میں لے کر مشروب کے نمونہ جات لیبارٹری  کیلئے  بھیج دئیے۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی پاکپتن کے مطابق یہ مضرصحت اور زائد المعیاد مشروب شہر کے مضافات کے  ڈرنک کارنرز اور دوکانات پر فروخت ہونا تھا۔