پاکپتن؛ ڈی پی او نصیب اللہ کیجانب سے  کھلی کچہری،سائلین کی شکایات حل کرنے کیلئے موقع پر احکامات  جاری  کئے

34

پاکپتن،25 مارچ (اے پی پی):  آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نصیب اللہ خان نے امروز جامع مسجد چک 96 ڈی علاقہ تھانہ ڈلوریام میں جمعہ کی نماز  کیبعد  کھلی کچہری لگائی ۔

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نے مسجد میں آنے والے لوگوں سے ان کی شکایات سنیں اور انکے ازالے کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔

اس حوالے سے   دی پی او نصیب اللہ خان نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہے اس عمل کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

سورس؛وی این ایس ، پاکپتن