پاکپتن،21 مارچ (اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نصیب اللہ خان کی قیادت میں تھانہ کلیانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چک کوٹ بلوچاں میں کتوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 7 کس جواری گرفتار کرلیے ہیں ،گرفتار جواریوں سے داؤ پر لگی نقدی رقم اور کرولا کار بھی برآمد ہوئی ہے ۔
گرفتار جواریوں پر جوا کروانے ، ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی کرنے اور پولیس کے ساتھ مزاحمت جیسی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
سورس:وی اینا یس، پاکپتن