پاکپتن: ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم خان نیازی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

17

پاکپتن، 22 مارچ (اے پی پی):ایس پی انوسٹی گیشن پاکپتن محمد اکرم خان نیازی کی سر براہی میں امروز ڈی پی او آفس پاکپتن میں سٹی سرکل اور صدر سرکل کی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں سنگین مقدمات کی یکسوئی، زیر تفتیش مقدمات کی یکسوئی،مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کی بابت اپ ڈیٹ پراگریس اور تفتیش کے مراحل کی بابت رپورٹ طلب کی گئی اور تمام مقدمات کو ٹائم فریم کے اندر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔

کرائم میٹنگ میں ایس ڈی پی او صدر سرکل ضیاء الحق اور ایس ایچ اوز  سٹی و صدر سرکل نے شرکت کی ۔