پریس کلب رجسٹرڈ پاکپتن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

76

پاکپتن، 05 مارچ(اے پی پی ): پریس کلب رجسٹرڈ پاکپتن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کی پر وقار تقریب میونسپل کمیٹی کے سبزازار میں منعقد ہوئی۔اے ڈی شاہد نے چیئرمین،ملک محمد علی نے صدر،وارث علی شاہ نے جنرل سیکریٹری،جبکہ پروفیسر عباس علی عارفی نے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن پاکپتن کے چیئرمین،پیر طارق سجاد چشتی نے صدر اور افتخار بھٹی نے جنرل سیکریٹری کا حلف اٹھایا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہماب خصوصی سلیم نذر کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں پریس کلب پاکپتن کی صحافت  پوری دنیا میں مانی جاتی ہے۔

تقریب میں ریجینل یونین آف جرنلسٹ رجسٹرڈ پاکستان کے جنرل سیکریٹری عابد مغل،ڈویژنل پریس کلب ساہیوال کے صدر سید طمطراق محاسن شاہی سمیت پنجاب بھر کے صحافیوں نے شرکت کی۔

سورس:وی این ایس،  پاکپتن