پشاور، 4 مارچ(اے پی پی): قصہ خوانی بازار دھماکے میں شہید دو پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ آج شام ملک سعد پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی ۔ جنازے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور صوبائی کابینہ اراکین کامران بنگش، بیرسٹر محمد علی سیف، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔ شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائنز پشاور میں ادا کی گئی جہاں پولیس کے دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی۔
سورس؛وی این ایس، پشاور











