پشاور،4مارچ (اے پی پی):پشاور کوچہ رسالدارکی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ میں جاں بحق افرادکی تعداد56ہوگئی ہے۔ ترجمان ایل آرایچ کے مطابق دھماکے کے 194 زخمیوں کو ایل ار ایچ منتقل کیا گیا، جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے شدید زخمیوں کو بر وقت طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ بڑی تعداد میں ڈاکٹر وں اور نرسوں نے علاج فراہم کیا ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے اندر ہی دوائیوں،طبی عملے اور خون کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
سورس:وی این ایس، پشاور











