پشین،23 مارچ(اے پی پی ): ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع پشین میں بھی یوم پاکستان کے موقع پر مقامی ریسٹ ہاؤس میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔رکن صوبائی اسمبلی حاجی آصغر خان ترین،حاجی عزیز اللہ آغا ، ڈپٹی کمشنر پشین ظفر علی محمد شہی نے پرچم کشائی کی ، جبکہ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔
تقریب سےرکن بلوچستان اسمبلی حاجی اصغر خان ترین، حاجی عزیز اللہ آغا، ڈپٹی کمشنر پشین ظفر علی محمد شہی ، ڈسٹرکٹ پولیس آفسر حلیم اچکزئی، سابق صوبائی وزیر اسفند یار خان کاکڑ اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بے شمار قربانیوں سے آزاد ہوا ،23مارچ 1940کو منظور ہونیوالی قرارداد پاکستان مسلمانان برصغیر قومی زندگی اور سیاسی جدوجہد کا وہ سنگ میل ہے۔ انہوں نےکہا کہ وطن عزیز ہمیں ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کے بعد ملا ہے ، ہمیں اپنے ملک کی قدر کرنی چاہیے۔
تقریب میں سرکاری آفسران اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔
سورس:وی این ایس، پشین