پچاس  سال بعد مشنری سکولوں کو ڈی نیشنلائز کرکے مشنری انتظامیہ کے حوالے کرنا پی ٹی آئی حکومت کا تاریخی فیصلہ ہے؛اعجاز عالم آگسٹن

28

لاہور ، مارچ 22(اے پی پی): صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن نے   پنجاب کابینہ کے اجلاس میں 1973 میں قومیائے گیے مشنری سکولوں میں سے 4 سکولز کا انتظام واپس مشنری انتظامیہ کے حوالے کرنے کے فیصلے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے  کہ 50 سال بعد 4 مشنری سکولوں کا انتظام پریسبیٹیرین (Presbyterian) چرچ (امریکہ) کے سپرد کرنے کے فیصلے پر صوبائی کابینہ بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اعجاز عالم آگسٹن نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان بھر کی مسیحی برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے  اور مسیحی برادری نے بھی اطمینان کا اظہار کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد دیگر مشنری تعلیمی ادارے بھی واپس انتظامیہ کے حوالے کئے جائیں گے۔

سورس؛وی این ایس، لاہور