ملتان، 21 مارچ (اے پی پی ): چیئر مین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ اربن فاریسٹ کے شعور کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، درختوں کی شجر کاری سے آلودگی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے، پی ایچ اے ملتان شہر میں پانچ میاواکی جنگلات بنا رہا ہے، تمام طبقہ فکر کے افراد کو بڑھ چڑھ کر اس میں شمولیت اختیار کرنی چاہیے۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار جنگلات کے عالمی دن کے موقع اور پلانٹ فار پاکستان مہم کے موقع پر دھوبی گھاٹ پارک میں شجر کاری کے موقع پر کیا۔چیئر مین پی ایچ اے نے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں اور پارکوں میں بڑی تعداد میں درخت لگا رہے ہیں۔ماحول کو سازگار بنانے کے لیے جنگلات کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ ادارہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے اقدامات کرتا رہے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ پارکوں کے گرد رہنے والے اہل علاقہ کو بھی شجر کاری میں شامل کر رہے ہیں۔ تمام طبقات کا شجرکاری میں شامل کر رہے ہیں ۔ شجر کاری مہم کو مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے بھی پودے لگائے اور ملکی سلامتی کی دعا مانگی گئی۔
اس موقع پر ڈایریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس چوہدری غلام نبی اور سماجی و سیاسی کارکن شمائلہ شاہ بھی موجود تھیں۔
سورس:وی این ایس، ملتان