ملتان، 04 مارچ (اے پی پی ): سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ پی ایچ اے ملتان نے رواں ماہ موسم بہار میں 2000سے زائد تیاردرختوں کی شجرکاری کا فیصلہ کر لیا ہے ،اس سلسلے میں البدر پارک شاہ رکن عالم میں 500سے زائد درختوں کی شجرکاری کر لی ہے۔ شجرکاری سے آلودگی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔پی ایچ اے ملتان ہنگامی بنیادوں پر بھرپور شجرکاری کر رہا ہے۔درختوں کی شجر کاری سے ماحول میں بہتری ہوگی۔جہاں درختوں کی کمی ہے وہاں زیادہ درخت لگائیں گے۔پارک میں 500سے زائددرخت لگائے ہیں۔پی ایچ اے ملتان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔البدر پارک میں سیکڑوں بچوں نے پودے لگائے۔
ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے البدر پارک میں ایم پی اے جاوید اختر انصاری،چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ،ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا اور سکول کے بچوں کے بچوں کے ہمراہ پودے لگانے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر واک بھی کی گئی۔
سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ ملتان اور جنوبی پنجاب میں بھرپور انداز سے شجر کاری کر رہے ہیں۔ پی ایچ اے ملتان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔شہر کو مزید گرین کریں گے۔
ایم پی اے جاوید اختر انصاری نے کہا کہ بچوں نے درختوں کے شعور کر اُجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے،سکول اور کالج کے بچوں کے ہمراہ مزید شجرکاری کریں گے۔
چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کلین اینڈ گرین پر عمل پیرا ہیں۔کمیونٹی اور طلبہ اور طالبات کو مزید شامل کریں گے۔بچوں کا مہم میں شامل ہونا کامیابی کی ضمانت ہے۔
ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ پی ایچ اے ملتان شجرکاری مہم کے سلسلے میں بڑے درختوں کی شجرکاری کر رہے ہیں تیار درختوں سے اُن کی نشونما یقینی ہوگی۔ ملتان کے پارکس اور گرین بیلٹس ہری بھری کر رہے ہیں ۔
سورس:وی این ایس، ملتان











