چنیوٹ، 02 مارچ (اے پی پی ):وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر نرسوں کی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس دوران نرسوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید،سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے کہاکہ کورونا کی عالمی وباء میں نرسز نے فرنٹ لائن فائٹرز کا کردار ادا کیا،جن کی خدمات کے اعتراف میں آج نرسز کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبہ میں نرسز کے کردار کو جتنا سراہا جائے کم ہے، انسانی خدمت میں نرسز کا کردار مثالی ہے اور پوری قوم کے لئے فخر ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔











