چنیوٹ؛ انٹرڈیپارٹمنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل پولیس الیون نے جیت لیا

42

چنیوٹ،12 مارچ (اے پی پی): ریسکیو1122کے زیراہتمام سالانہ انٹرڈیپارٹمنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ چنیوٹ پولیس الیون،ڈی سی الیون کے درمیان اسلامیہ کالج چنیوٹ میں کھیلا گیا۔چنیوٹ پولیس الیون کی قیادت ڈی پی او کیپٹن(ر)محمد عامر خان نیازی جبکہ ڈی سی الیون کی قیادت ڈی سی عاصم جاوید نے کی۔ڈی سی الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ اوورز میں 83رنز سکور کئے۔چنیوٹ پولیس الیون نے دو وکٹ کے نقصان پر پانچویں اوور میں باآسانی ہدف حاصل کرلیا۔

ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن(ر)محمد عامر خان نیازی نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چنیوٹ پولیس الیون کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔ڈی پی او نے چنیوٹ پولیس الیون کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹس،کیش انعام دینے کا اعلان کیا۔

ڈی پی او نے صحتمندانہ سرگرمی کا کامیاب انعقاد کروانے پر ریسکیو 1122انتظامیہ کی کاوشوں کوسراہا۔الواعی تقریب میں فاتح،رنراپ ٹیموں کو ٹرافی،انعامات دیے گئے۔اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

سورس: وی این ایس، چنیوٹ