اسلام آباد، 11 مارچ (اے پی پی ):چیچنیا کے صدر رمضان قادروف نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں روس کے مسلم اکثریتی علاقے چیچنیا کے صدر نے وزیر اعظم عمران خان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے اور اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر اسلاموفوبیا کے بارے میں موقف اختیار کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ۔
اپنے خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ شکریہ ادا کرنے کے لئے ذاتی طور پر میں آپ سے ملاقات کا بے تابی سے منتظر ہوں ، روس کے 30 لاکھ مسلمان آپ کو “بڑی عزت اور احترام” کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اللہ کے دین، دفاع اور جدوجہد کے لیے ہم آپ کے ساتھ ہیں، آپ کے اگلے دورہ روس کا بے چینی سے انتظار ہے۔
سورس:وی این ایس، اسلام آباد